پاکستانی ٹیم اور فخرز مان کی تعریف کرنا محمد کیف کو مہنگا پڑگیا،بھارتیوں نے کلاس لے لی

03:41 PM, 10 Jul, 2018

ممبئی:انتہا پسند بھارتیوں کی پاکستان اور قومی کھلاڑیوں کی تعریف ایک مرتبہ پھر ہضم نہ ہوئی اور اس مرتبہ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف کو پاکستانی ٹیم اور اس کے اوپننگ بلے باز فخرزمان کی تعریف کرنی مہنگی پڑگئی اور بھارتیوں نے ان کی کلاس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت کے لیے2000ءسے2006ءتک 13ٹیسٹ اور 125ون ڈے میچز کھیلنے والے 37سالہ محمد کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز فائنل میں کامیابی پر مبارکباد پاکستان، ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر فخر زمان نے اچھی اننگز کھیلی، وہ بڑے میچ کے پلیئر دکھائی دیتے ہیں“۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

محمد کیف کے اس ٹویٹ نے متعصب اور انتہا پسندوں بھارتیوں کو جیسے آگ لگا دی جنہوں نے نے الٹی سیدھی باتیں کرنا شروع کردیں۔پریا پرکاش واریئر نامی ٹوئٹر صار ف نے لکھا کہ ’تم سے یہ امید نہیں تھی، تمہارا پاکستانی پریم جاگ گیا ‘۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتیوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلا گیا ہو اور ان کے اپنے ہی کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل مقابلے میں مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے فخر زمان نے 46گیند وں پر 91رنز سکور کیے تھے جس میں 12چوکے اور3چھکے شامل تھے،فخر زمان کے علاوہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی 37گیندوں پر43رنز سکور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ پر ظلم کیا، عمران خان

5میچز میں 55.60کی اوسط اور4نصف سنچرویوں کی مدد سے 278رنز سکور کرنے والے فخر زمان کو ٹورنامنٹ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ اس کاکردگی کی بدولت اب فخر زمان نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں