اریٹیریا اور ایتھوپیا کا سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان

اریٹیریا اور ایتھوپیا کا سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان
کیپشن: دونوں افریقی ملکوں نے جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے...تصویر بشکریہ سی این این

اسمارہ : اریٹیریا اور ایتھوپیا نے سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان کردیا۔اریٹیریاکے وزیراطلاعات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اریٹیریا اور ایتھوپیا نے سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان کردیا ، دونوں افریقی ملکوں نے جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

اپنے پیغام میں ا نہوں نے بتایاہے کہ پڑوسی ملکوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد امن اور دوستی کے نئے دورکا آغاز ہوچکاہے۔دونوں ممالک سیاسی ، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور سکیورٹی کے شعبوں میں فروغ کیلئے باہمی طور پر کام کریں گے۔جنگ بندی اعلامیے پر دستخط اریٹیریاکے دارالحکومت اسمارہ میں ہونے والی تاریخی اور بے مثال اجلاس میں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار

وزیراطلاعات نے کہا کہ ایتھوپیائی صدر کے اعزاز میں اریٹیریاکے وزیراعظم عشائیے کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پر ایتھوپیا کے وزیراعظم ایبے احمد نے اعلان کیا کہ دونوں ملکوں ایک دوسرے سے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سفارتخانے اوربندرگاہیں کھولنے کے علاوہ ایک دوسرے کیلئے پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کیاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں