لاہور: قومی کرکٹ احمد شہزاد کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہوگئی ۔ تاہم بورڈ جلد ان کے مستقبل کا تعین کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کے سیمپلز بھارتی لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو موصول ہوگئی ہے اور احمد شہزاد پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ رپورٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نیشنل ڈوپنگ ایجنسی کے توسط سے بھارت میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے پاس حتمی تجزیے کے لیے بھجوائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
یادر رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کپ کے دوران مثبت آیا تھا، اور ان کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی۔غلطی تسلیم کرنے اور قابل قبول جواز دینے پر اوپنر کو تین سے چھ ماہ جب کہ دوسری صورت میں دو سے چار برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔