سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا

12:19 PM, 10 Jul, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کٹاس راج کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کٹاس راج کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیمنٹ فیکٹریاں کروڑوں روپے کا مفت پانی حاصل کر رہی ہیں اور اربوں روپے کا پانی کھا گئے۔ پاکستان سے لے رہے ہیں پر پاکستان کو کچھ دے نہیں رہے اور حکومتیں سیمنٹ فیکٹریوں سے ملی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل، ذرائع

جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ سیمنٹ فیکٹریاں میٹھے پانی کا قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں، ہم نے چار ماہ سے پانی کی رقم وصول کرنے کا کہا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت نے سیمنٹ فیکٹریوں پر اب تک کیوں ٹیکس نہیں لگایا اور ہم خود ٹیکس نافذ کریں گے۔

عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں کو میٹھے پانی کے استعمال سے روک دیا اور سماعت یکم اگست کو ملتوی کرتے ہوئے تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں