عامر خان نے فلم ہچکی دیکھنے کے بعد رانی مکھرجی کو ”بڈھی“ کہہ دیا

11:18 AM, 10 Jul, 2018

ممبئی:بالی ووڈ پرفیکشنست عامر خان نے معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم’ ’ہچکی‘ ‘دیکھنے کے بعد انہیں بڈھی کہہ دیا۔

رانی مکھرجی کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں انڈسٹری کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں لیکن شادی کے بعد رانی مکھرجی نے کچھ عرصے کیلئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کی اور تقریباً 4 سال بعد فلم”ہچکی“کے ذریعے فلم نگری میں انٹری کی جو کامیاب رہی لیکن رانی مکھرجی کے قریبی دوست سمجھے جانے والے عامر خان نے یہ فلم دیکھنے کے بعد رانی کو بڈھی کہہ دیا۔

معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری فلم ’ہچکی‘ دیکھنے کے بعد بہت سے فنکاروں کی جانب سے پذیرائی ملی جبکہ کرن جوہر نے مجھے کہا تھا کہ میں نے اس فلم میں باصلاحیت اور تجربہ کار اداکارہ کی طرح کام کیا اور معروف رائٹر جاوید اختر کو فلم ’ہچکی‘ میں میری اداکاری فلم ’بلیک سے بھی زیادہ پسند آئی۔

رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ فلم ’ہچکی‘ میں میری اداکاری دیکھنے کے بعد انڈسٹری کے پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں فلم میں خوبصورت بڈھی لگ رہی ہوں کیوں کہ میں نے فلم کے اختتامی حصے میں بوڑھی عورت کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو ریلیز ہونی والی فلم”ہچکی“ کو سماجی موضوع اور رانی مکھرجی کی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم اب تک دنیا بھر میں 76 کروڑ 54 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔

مزیدخبریں