ہرارے: معروف آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے سہ فریقی ٹی 20 فائنل کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو میں دیکھ نہیں سکا, سرفراز احمد سے ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے سہ فریقی ایونٹ میں شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی طرف سے ایک برا رویہ دیکھنے میں آیا ،جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
For those who missed it. This is what happened. pic.twitter.com/nORNAMLTPR
— Taimoor Zaman (@taimoorze) July 8, 2018
میکسویل نے میچ ختم ہونے کے بعدپاکستانی کپتان سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ہاتھ نہیں ملایا۔ان کی اس غیر اخلاقی حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ،جس پر اب ہرطرف سے آسٹریلوی کھلاڑی کو تنقید کا سامنا ہے.
— Glenn Maxwell (@Gmaxi_32) July 9, 2018
ایک پر میکسویل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہاتھ نہ ملانے پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کو میں دیکھ نہیں سکا۔انہوں نے کہا کہ میں اس انداز سے گیم میں حصہ نہیں لیتاجو کچھ ہوا وہ ایک اسپورٹس مین کےلئے نامناسب تھا۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہاکہ ہوٹل میں انتظار کررہا ہوں،سرفراز احمد سے ہاتھ ملاکر انہیں مبارک باد دیناچاہتاہوں۔