ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج، تلخ کلامی پر ناصر بٹ گرفتار

09:18 AM, 10 Jul, 2018

لندن: لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ایک بار پھر احتجاج کیا گیا ہے جس کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور دونوں جانب سے نعرے بھی لگائے گئے ۔

ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ن لیگ کے حامیوں نے تحریک انصاف کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: جمعرات سے اتوار تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

اس دوران تلخ کلامی بڑھ گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ پولیس نے مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو بھی مشتعل افراد نے نوازشریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں