"یلغار" میں منفی کردار کو سراہا گیا: ہمایوں سعید

11:21 PM, 10 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی : اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ معمول سے ہٹ کر  کردار  ادا  کرنا چاہتا ہوں، فلم ”یلغار“ میں منفی کردار کو بھی لوگوں نے پسند کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ہمایوں سعید لوگوں کو شدت پسند کردار میں نظر آیا، منفی کردار ادا کرنے کیلئے بہت پرجوش تھا مگر اسے ادا کرنے کی تیاری انتہائی مشکل ثابت ہوئی۔

میرے خیال میں یہ اس فلم کا سب سے جاندار کردار ہے اور میں ناظرین کے خیالات و احساسات کو جاننے کا شدت سے منتظر ہوں۔22 ممالک میں فلم کی بیک وقت ریلیز سے ہمیں بھی اچھا رسپانس ملا ہے۔ امریکہ و برطانیہ میں پریمیئر شوز میں جو پذیرائی ملی انہیں الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

مزیدخبریں