واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پٹن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انھیں روس کیساتھ مل کر تعمیری سطح پر کام کرنا ہو گا۔
جمعے کو جی -20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں پہلی بار دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر پٹن نے امریکی عام انتخابات میں مداخلت کی خبروں کی کھلم کھلا تردید کی ہے جبکہ ٹرمپ اور ان سینئر افسران کے بیانات میں کافی’تضاد‘ نظر آیا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ ’امریکہ روس پر بھروسہ نہیں کر سکتا اور وہ کبھی بھی روس پر بھروسہ نہیں کرے گا۔‘
انھوں نے بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اسکا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ امریکہ اپنے مقاصد سے بھٹک رہا ہے۔‘