کور کمانڈر کانفرنس: مشرق وسطی اور افغانستان سمیت جیوسٹریٹجک سلامتی کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ

07:32 PM, 10 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس نے قومی کوششوں کو ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیر کو  جی ایچ کیو  میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت 202ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مشرق وسطی اور افغانستان سمیت جیوسٹریٹجک سلامتی کی صورتحال اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق,  کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی کوششوں کو ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانے اور اس کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں آپریشن ردالفسار میں ہونے والی پیشرفت اور بارڈر مینجمنٹ کی بہتری کیلئے افغانستان کے ساتھ فوج سے فوج کے روابط اور ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فلڈ ریلیف آپریشنز کیلئے تیاریوں اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ فورس ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں