بھارتی ریاست میں آسمانی بجلی گر گئی

بھارتی ریاست میں آسمانی بجلی گر گئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھار ت میں مون سون بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظرملک کے بیشتر علاقوں میں زبردست بارشیں ہو رہی ہیں۔
بھارت کے متعدد علا قوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں روہتاس، وشالی، بھوج پور، بکسر اور سمستی پور شامل ہیں ۔ان واقعات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں روہتاس میں ہوئی ہیں۔ مقامی حکومت نے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے فی کس چار لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست بہار کا شمار ملک کی پسماندہ ترین ریاستوں میں ہوتا ہے۔