خانیوال: گھریلو تنازعہ پر سالوں کی فائرنگ سے بہنوئی جا ں بحق، دونوں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار گئے۔
تفصیلات کے مطابق، میاں چنوں کے علاقہ گرین سٹی کے قریب موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے اشرف دلو ولد نور محمد نامی شخص پر ملزمان محمد بخش اور بہادر علی نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجہ میں محمد اشرف شدید زخمی ہوا، جسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ سٹی کے مطابق، مقتول رشتے میں ملزمان کا بہنوئی ہے، ابتدائی رپورٹ میں ملزمان نے گھریلو تنازعہ میں محمد اشرف دلو کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔