آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ، انڈین ٹیم کی پوزیشن گر گئی

06:05 PM, 10 Jul, 2017

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے جاری حالیہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد ویسٹ انڈیز نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ انڈین ٹیم پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

حالیہ رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی پوزیشن بدستور برقرار رکھی ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اس فہرست میں بلے بازوں کی بات کی جائے تو انڈین کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی ایرون فنچ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ویلم سن تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس چوتھے اور آسٹریلیا کے بلے باز گلین میکسویل پانچویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی بالرز کی رینکنگ میں پاکستانی گیند باز عماد وسیم 480 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جسپریت بمرا 749 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، عمران طاہر 744 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، راشد خان 717 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سیموئل بدری 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں