اسلام آباد: جےآئی ٹی نےنوازشریف،مریم نواز، حسن اور حسین نوازکیخلاف نیب میں ریفرنس دائرکرنےکی سفارش کردی ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی رقوم کی قرض اور تحفےکی شکل میں بےقاعدگی سےترسیل کی گئی، مدعاعلیہان کی آمدنی،دولت کےظاہرکردہ ذرائع میں اہم تضاد پایاجاتاہے۔
پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں انہو ں نے وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز ،حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مدعاعلیہان کی ظاہرکردہ دولت اور ذرائع آمدن میں واضح فرق ہے،معلوم ذرائع آمدن اور ان کے رہن سہن میں تضاد کی نشاندہی ہو ئی ہے اور اس بنا پر وزیراعظم نوازشریف ،مریم ، حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔
بڑی رقوم کی قرض اور تحفے کی شکل میں بے قاعدگی سے ترسیل کی گئی ہے ،بے قاعدہ ترسیلات لندن کی ہل میٹل کمپنی،یواے ای کی کیپٹل ایف زیڈای کمپنیوں سے کی گئیں ،بے قاعدہ ترسیلات اور قرض نوازشریف،مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز کو ملا،نوازشریف،حسین ،حسن نوازجے آئی ٹی کے سامنے رقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتاسکے۔جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہناہے کہ یہ رقوم سعودی عرب میں ہل میٹل کمپنی کی طرف سے ترسیل کی گئیں۔
نیونیوز نے جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات حاصل کر لیے