حکمرانوں کو جیل میں دیکھ رہا ہوں یہ کہانی کا آغاز ہے اختتام نہیں ہے،سینیٹر سراج الحق

03:55 PM, 10 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کو جیل میں دیکھ رہا ہوں یہ کہانی کا آغاز ہے اختتام نہیں ہے،وہ وقت گزر گیا جب لوگ سپریم کورٹ پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ آور ہوتے تھے، اب جمہوری زمانہ ہے، احتساب سے جمہوری نظام کمزور نہیں مضبوط ہوگا اور معاملات شفاف ہوں گے ،پاکستان میں مضبوط جمہوریت دیکھ رہا ہوں، اگر فیصلہ حکمرانوں کے خلاف آئے تو قیامت نہیں آئے گی، بیس کروڑ عوام کی خاطر چند لوگوں کو اڈیالہ جیل چلے جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ سکینڈل ہوائی فائرنگ ثابت نہیں ہوگی حکمرانوں کو جیل میں دیکھ رہا ہوں یہ کہانی کا آغاز ہے اختتام نہیں ہے ابھی تو اس نے چلنا ہے وہ وقت گزر گیا جب لوگ سپریم کورٹ پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ آور ہوتے تھے اب جمہوری زمانہ ہے عدالتیں اور ایوان آزاد ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ یہاں پر ہر کوئی خواہشات کے گھوڑے پر سوار ہے ہمیں خوشی ہے کہ عدالت نے تمام چیزوں کا احاطہ کیا ے اور نوٹس لے رہی ہے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ حکومت سرکاری وسائل اور دبائو استعمال کرتی ہے اور اداروں اور عدالتوں پر دبائو ڈال رہی تاکہ اپنی مرضی کے فیصلہ حاصل کر سکے اس پر ان کو ناکامی ہوئی ہے ٹمپرنگ کی بات کی جا رہی ہے پورا نظام ٹمپرنگ زدہ ہے پاکستان میں ادارے بھی ناکام بنائے گئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اﷲ نے موقع فراہم کیا ہے کہ عوام کو انصاف مل جائے پاکستان میں 70 سال سے طاقتوروں نے عدالتوں کو مفلوج کیا ہے کمزور عدالتی نظام بااثر افراد کے ہاتھ میں ہے۔

مزیدخبریں