عالمی برادری بھارتی درندگی کا نوٹس لے، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان

03:21 PM, 10 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر اور عباسپور سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا ناغہ گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔ انکا کہان تھا کہ  بھارتی فوجی بلااشتعال گولہ باری کر کے بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارت کی اس درندگی کا نوٹس لے ۔بھارتی فائرنگ کا مقصد آزاد کشمیر کے عوام کو خوفزدہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی ہر طرح کی حمایت سے باز رکھنا ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ اور ہر صورت دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

مزیدخبریں