برازیلی دلہن کی شادی کے موقع پر ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو جاری

02:12 PM, 10 Jul, 2017

ریوڈی جنیرو:گذشتہ برس دسمبر میں برازیل میں چرچ میں شادی کی رسومات کے لیے ہیلی کاپٹر پر جانے والی دلہن کے عروسی لباس میں حادثے میں موت اور اس کے آخری لمحات کی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں خاتون روز ماری سیلفا کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وہ گذشتہ برس دسمبر میں اپنے بھائی اور شادی کی تقریب کے فوٹو سیشن کے لیے ایک خاتون فوٹو گرافر اور ایک چھ ماہ کے بچے کے ہمراہ سان پاؤلو سے چند میل دور چرچ میں ہونے والی شادی کی رسومات میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر پر جا رہی تھیں کہ ہیلی کاپٹر اپنی منزل مقصود سے کچھ فاصلہ پہلے گر کر تباہ ہوگیا۔شادی سے کچھ ہی دیر قبل سیلفا کو اپنے بھائی کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔ چند منٹ کی ویڈیو کے آخر میں اچانک ہیلی کاپٹر لڑکھڑاتا دکھائی دیتا ہے اور اس میں سوار افراد کی چیخ پکار بھی سنائی دے رہی ہے۔

المناک حادثے کا یہ منظر سیلفا کے ہمراہ آنے والی فوٹوگرافر (جو خود بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھی) کے کیمرے میں محفوظ ہوگیا تھا۔جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ موجود ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں