پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے ناموں کی منظوری

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے ناموں کی منظوری

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے لیے پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے ناموں کی منظوری دے گئی ہے اور دونوں نامزدگیوں کی مدت کا آغاز 6 اگست 2017 سے ہو گا۔

نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چئیرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پی سی بی کے بورڈ کے اجلاس میں نئے چئیرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

موجودہ چیئرمین شہریار خان اگست 2017 کے وسط میں اپنی 3 سالہ مدت مکمل کر لیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں