ایون لیوس کی شاندار بیٹنگ، کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

01:28 PM, 10 Jul, 2017

جمیکا : ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایون لیوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کیریئر بیسٹ ناقابل شکست 125 رنز بنائے بلکہ اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جمیکا میں واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے ایون لیوس کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اس دوران ایون لیوس نے بھارتی باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بنائے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ یہ ایون لیوس کی کیریئر بیسٹ اننگز ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں