جے آئی ٹی رپورٹ، وزیراعظم ہاﺅس میں درود وسلام کی محفل منعقد کی گئی

01:23 PM, 10 Jul, 2017

اسلام آباد: جے آئی ٹی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش ہو نے جا رہی ہے جس کے پیش نظر وزیر اعظم ہاوس میں درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا ، چالیس منٹ تک اللہ ہو کا ورد بھی کیا گیا،

اتوار کو مریم نواز کی ہدایت پر وزیر اعظم ہاوس میں درودوسلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد علما نے شرکت کی اور خصوصی دعائیں بھی پڑھی گئیں۔

ذرائع کے مطابق درودو سلام کی محفل میں چالیس منٹ تک اللہ ہو کا ورد بھی باآواز بلند کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں