کرم ایجنسی: سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار شہید

12:48 PM, 10 Jul, 2017

کرم ایجنسی: پاک افغان سرحد کے قریب لکہ تکہ چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک اسماعیل آفریدی اور سپاہی حکیم گل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چمن میں خودکش دھماکا، ڈی پی او ساجد خان گارڈ سمیت شہید

سرکاری ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک چشمے سے پانی لا رہے تھے کہ آئی ڈی دھماکے کا نشانہ بن گئے جبکہ اُس کی مدد کے لئے جانے والی سیکورٹی فورسز کے دوسری گاڑی پر بھی آئی ڈی دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں نرس ساجد، مطیع اللہ ، زمین گل اور گل شہزاد شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں