ریاض:عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے سعودی عرب کے صوبے جازان کے مقابل علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں اور توپ خانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا، بی ٹین ساخت کی بکتر بند شکن توپوں ، عسکری گاڑیوں اور گولہ بارود کے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا جب کہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاوں کے 27 ارکان مارے گئے۔
اس سے قبل حوثیوں نے سعودی سرحد پر واقع دیہات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی افواج کی خصوصی ٹیموں نے عرب اتحاد کو حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاوں کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق عرب اتحاد دو ٹھکانوں پر گولہ باری میں کامیاب رہا جس کے نتیجے میں بی ٹین ساخت کی بکتر بند شکن توپوں ، عسکری گاڑیوں اور گولہ بارود کے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا جب کہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاوں کے 27 ارکان مارے گئے۔