عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں: دانیال عزیز

عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں: دانیال عزیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں کپتان اداروں پر حملہ کرتے ہیں اور تھانوں سے قیدیوں کو بھگا کر لے جاتے ہیں کیونکہ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا عمران خان نے سپریم کورٹ کو غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دینے سے بھی انکار کر دیا  کیونکہ وہ کسی عدالت میں جواب نہیں دیتے کیا سب اندھے، گونگے اور بہرے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا سونامی کا دعویٰ کرنے والوں کا ضمنی انتخابات میں پول کھل گیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں نیچے سے پہلے نمبر پر آ رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان بھارت سے پیسہ لیتے رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں بھارت اور پاکستان کا جوائنٹ نیو کلیئر پروگرام بننا چاہئے۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں عابد شیر علی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمیں کسی بات کا خوف نہیں جو ہونا ہے ہونے دو دیکھا جائے گا۔ کہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف ہی رہیں گے انشاءاللہ جیت ہر حال میں ہماری ہی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں