انقرہ: ترکی میں حزبِ اختلاف کے لیڈر "کمال" اپنے پارٹی کے ایک رہنما کو آزاد کرانے کا مطالبہ لئے انقرہ سے استنبول پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک بڑا جلسہ بھی کر دیا۔
عوام نے اپوزیشن پارٹی کے مطالبے کے حق میں ریلیاں نکالیں اور ترک صدر سے مطالبہ کیا وہ ترکی کو ایک شخص کی جاگیر بنانے کی بجائے ملک میں جمہوریت کو فروغ دیں ۔ عوام کی بڑی تعداد نے جلسے میں بھی شرکت کی جہاں اپوزیشن لیڈر نے خطاب بھی کیا ۔
ترکی کی ری پبلک پیپلز پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ’ انیس‘ کو فوجی بغاوت کی مدد کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد اس احتجاج کا آغاز ہوا تھا۔