چمن :خودکش دھماکے میں ڈی پی او ساجد خان گارڈ سمیت شہید

11:38 AM, 10 Jul, 2017

 چمن: صوبہ بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب چمن کے علاقے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قلع عبداللہ ساجد خان مہمند کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند گارڈ سمیت شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او ساجد خان مہمند پولیس اہلکاروں کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران عید گاہ چوک میں ان کی موبائل کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں