پاکستان آئے فٹ بالر رونالڈینو آفیشلز کیساتھ برازیل روانہ

11:35 AM, 10 Jul, 2017

لاہور:پاکستان آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بالر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ برازیل روانہ ہو گئے۔مہمان کھلاڑیوں کوایئرپورٹ پہنچانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس موقع پرانہوں نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔پاکستان میں تین روز تک ایکشن دکھانے کے بعد انٹرنیشنل فٹ بالرز کی واپسی شروع ہوگئی۔

برازیل کے اٹیکنگ مڈِ فیلڈر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے نجی پرواز ای کے623کے ذریعے براستہ دبئی برازیل روانہ ہو گئے۔مہمان کھلاڑیوں کوایئرپورٹ پہنچانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے دورہ پاکستان پر رونالڈینو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیو  ں نے پاکستان آکر نے دنیا کو بتا دیاکہ پاکستان پرامن اورمحبت کرنے والا ملک ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں لگنے والا انٹرنیشنل فٹبالرز کا میلہ رونالڈینیو سیونز نے لوٹ لیا۔گزشتہ روز لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے پہلے کوارٹر میں ریاض کے گول سے رونالڈینیو سیونز نے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے کوارٹر میں رونالڈینو کے پاس پر بشیر نے کوئی غلطی کئے بنا گول داغ دیا، اس گول سے حاصل ہونے والی برتری میچ کے اختتام تک برقراررہی۔رونالڈینو سیونز نے گگز سیونز کو دو صفر سے ہرا کر سیریز بھی اپنے نام کر لی، میچ دیکھنے کے لیے زندہ دلانِ لاہور کی بڑی تعداد فورٹ ریس اسٹیڈیم پہنچی تھی۔

مزیدخبریں