عراقی وزیراعظم نے موصل کو فتح کرنے کا اعلان کر دیا

عراقی وزیراعظم نے موصل کو فتح کرنے کا اعلان کر دیا

بغداد: عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عراقی    فوجیوں     نےداعش کو اب تک کی سب سے بڑی شکست سے دوچار کرتے ہوئے  موصل کو آزاد کرا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، داعش کے خلاف جاری جنگ میں عراقی فوجییوں نے داعش کو موصل سے باہر نکال کر آزاد کروا لیاہے ۔عراقی فوج کا امریکی جنگی جہازوں کی مدد سے موصل میں داعش کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے ۔

اس شاندار فتح کے بعد عراقی    فوجیوں   نے   مقامی  لوگوں کے ساتھ  ملکر    جیت    کا جشن منایا جبکہ وزیراعظم حیدر العابدی موصل   کے بازاروں   میں لوگوں     کو  فتح  کی مبادک باد  دیتے ہوئےنظر آئے ۔

پچھلے  سال  اکتوبر  سے  داعش کے خلاف جاری اس جنگ   میں شہر   ملبے   کا ڈھیر بن گیا    اور    ہزاروں افر ادہلاک ہو گئے۔