ملتان میں متعدد مذبحہ خانوں سے 5 ہزار 200 کلو مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا

09:59 AM, 10 Jul, 2017

ملتان : ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ہزار 200 کلو مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے  مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے علی الصبح مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف آپریشن کیا اور مذبحہ خانوں پر چھاپے مارے۔ انہوں نے مختلف مذبحہ خانوں سے 5 ہزار 200 کلو مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا۔ آپریشن کے بعد اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے کہا کہ مضر صحت گوشت بیچنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہفتے میں 2 بار مذبحہ خانوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں