شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان فوٹو گرافرز سے نہ بچ سکی

09:23 AM, 10 Jul, 2017

بمبئی :اداکار شاہ رخ خان اپنی سترہ سالہ بیٹی سہانا خان کی میڈیا پر تصاویرجاری کرنے پر اخبار نویسوں پر برس پڑے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میرے بچوں کو اپنے باپ کی شہرت کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

چنددنوں سے سہانا خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ایک ویڈیو کے بعد وہ بڑے اپ سیٹ ہوگئے ہیں۔اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ سہانا خان ایک نجی پارٹی میں شرکت کےلئے جب ہوٹل پہنچیں تو فوٹو گرافرز نے اسکا بری طرح تعاقب کیا اور اسے گھیر کر اسکی تصاویر اور ویڈیوز بنالیں جبکہ وہ ان سے بچنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے جذبات چھپاتی رہی حتیٰ کہ جب وہ لفٹ میں بیٹھنے کی کوشش میں لفٹ کابٹن دبا رہی تھی تو فوٹو گرافرز نے اسکو گھیر کر لاچار اور بے بس کردیا ، جس کے بعد وہ لفٹ کا دروازہ کھلنے کا انتظار کئے بغیر واپس چلی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے  ماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں