معدے کی گیس سے ہمیشہ کےلیے چھٹکارا حاصل کر نے کامجرب دیسی نسخہ

معدے کی گیس سے ہمیشہ کےلیے چھٹکارا حاصل کر نے کامجرب دیسی نسخہ

لاہور:معدہ کی خرابی کی وجہ سے گیس کا پیدا ہونا ایک عام مسئلہ ہے جو اچھے بھلے انسان کو بے حال کردیتا اور ذلیل کراتا ہے۔اطباء کا کہنا ہے کہ گیس کا علاج نہ کیا جائے توبعض اوقات دوسرے سنگین امراض کی علامتیں دب جاتی ہیں جس سے اس مرض کا بروقت علم نہیں ہوتا۔اطبا گیس کاعلاج ایک دیسی پھکی کی صورت میں تجویز کرتے ہیں۔معدے کی گیس سے چھٹکارے کے لیے دیسی پھکی انتہائی مفید ہے ۔

۔بنانے کا طریقہ

۔ اجوائن،پنیر ڈوڈی، سفیدپودینہ ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں اوربعد میں اس میں حسب ضرورت کالانمک ملا کر استعمال کریں۔آدھا چمچ چائے والا کھانے کے بعد صبح و شام کھانے سے گیس کے ساتھ قبض بھی ختم ہوجائے گی۔

۔واضح رہے کہ پنیر دوڈی کو تخم حیات بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی جھاڑی کے تخم ہیں جو جسامت کے لحاظ سے گول اور ان پر رس بھری کی طرح سفید غلاف ہوتا ہے ۔

اس کے اندر باریک باریک لیس دار بیج ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں ۔یہ زیادہ تر کوہاٹ ، ڈیرہ غازی خان ، پشاور ، سندھ اور بلوچستان میں عام پایا جاتا ہے۔تاہم ہر پنسار سٹور پر دستیاب ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔