ٹرمپ کا ہَش منی کیس میں جرم ثابت، سزا سے استثنیٰ

ٹرمپ کا ہَش منی کیس میں جرم ثابت، سزا سے استثنیٰ

نیویارک:  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہش منی کیس میں جرم ثابت ہوگیا ہے، تاہم عدالت نے انہیں کسی قسم کی سزا نہیں سنائی۔

نیویارک کی فوجداری عدالت میں سماعت کے دوران جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عدالت نے ٹرمپ کو غیر مشروط طور پر کیس سے ڈسچارج کر دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں جیل یا جرمانہ کا سامنا نہیں ہوگا۔

فیصلے کے بعد عدالت نے ہش منی کیس کا ریکارڈ ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیا، اور اب وہ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جن کے ریکارڈ میں مجرمانہ جرم شامل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں