کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2676 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 239540 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور فی تولہ چاندی 3350 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔