اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں 'عوام پاکستان' پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی کی باضابطہ رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر اور مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا ہے۔
یاد رہے کہ 'عوام پاکستان' پارٹی کا قیام گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں کی جانب سے عمل میں آیا تھا۔ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام" رکھا گیا ہے، جبکہ اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ میں ہے جس پر سفید رنگ سے اس کا نام تحریر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں منعقد کیے گئے تھے جس کے بعد اس کی رجسٹریشن کی کارروائی مکمل کی گئی۔ پارٹی اب اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔