اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، اور اوگرا نے ان قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
دسمبر 2024 میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی