پاکستان اور ترکیہ کے تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت: مریم نواز

05:53 PM, 10 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ترک وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیمی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی میدان میں مزید تعاون کی خواہش مند ہیں۔

مریم نواز نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے۔

اس موقع پر، مریم نواز نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا، جو 119 رہائشی کمروں پر مشتمل ہوگا۔ اس ہاسٹل میں میس ہال، جمنزیم، تفریحی لاؤنج اور پانچ دفاتر بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ بھی کیا

مزیدخبریں