لاہور : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 17 ملین فالورز حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہانیہ عامر پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔
یہ سنگ میل ہانیہ عامر کو پاکستان کی ان چند مشہور شخصیات میں شامل کرتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں اتنی بڑی فین فالوونگ بنائی ہے۔ اداکارہ کی مقبولیت اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مقبول شخصیت ہیں۔