حج درخواستوں کی محدود کوٹے پر وصولی آج سے شروع

حج درخواستوں کی محدود کوٹے پر وصولی آج سے شروع

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کوٹے کے تحت 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں وصول کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق، درخواستیں آج سے جمع کی جا رہی ہیں اور تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والی درخواستوں کو فوری طور پر پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے۔

 سرکاری کوٹے کی نشستیں مکمل ہونے کے بعد درخواستوں کی وصولی فوراً بند کر دی جائے گی۔نئے درخواست گزاروں کو پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے علاوہ، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں