ملک میں شدید سردی اور برفباری کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں حسین مناظر

11:10 AM, 10 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

پشاور : پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں حالیہ برفباری نے قدرتی منظرنامے کو اور بھی حسین بنا دیا ہے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے رہا۔؎

لہہ میں پارہ منفی 13، استور میں منفی 12، گوپس، کالام اور سکردو میں منفی 9، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6 اور قلات، گلگت میں منفی 5 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں بھی شدید سردی کا سامنا کرتے ہوئے درجہ حرارت منفی 4 رہا، جبکہ دیر اور راولا کوٹ میں پارہ منفی 3 تک گر گیا۔

ان علاقوں میں برفباری نے قدرتی منظرنامے کو دلکش بنا دیا ہے، مگر شدید سردی کے باعث مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا بھی ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود، برفباری کے حسین مناظر سیاحوں کے لیے دلکش مقام بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں