پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز آج پیرس روانہ ہوگی

پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز آج پیرس روانہ ہوگی

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے تقریباً ساڑھے چار سال بعد یورپی ملکوں کیلئے اپنی فلائٹ آپریشنز بحال کر دیے ہیں۔ پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس کیلئے روانہ ہوگی۔ بوئنگ 777 طیارہ 300 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے پیرس کی جانب روانہ ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پیرس کیلئے پہلی پرواز مکمل طور پر بھر چکی ہے اور کمپنی نے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پی آئی اے کی یہ اہم پیشرفت یورپ کیلئے فضائی رابطے کی بحالی کی طرف ایک بڑا قدم ہے، جس سے قومی ایئر لائن کی سروسز میں مزید بہتری کی امید ہے۔

مصنف کے بارے میں