اسرائیلی فوج کی غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف شدید بمباری، 40 سے زائد فلسطینی شہید 

10:24 PM, 10 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ :اسرائیلی فوج کی  غزہ میں بربریت جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے  الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف شدید بمباری، 40 سے زائد فلسطینی شہید  ہوگئے اور150 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر 24  گھنٹوں میں 150 سے زائد حملوں میں 200 فلسطینی شہید کر دیے  ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوج پر کاری وار جاری ہیں۔ کل سے اب تک 10 اسرائیلی فوجی مار دیے، جبکہ درجنوں زخمی کردیے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، جبکہ دو ڈرون بھی قبضے میں لے لیے ہیں ۔

مزیدخبریں