عام انتخابات  کا ایک اور مرحلہ مکمل، کل امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی

عام انتخابات  کا ایک اور مرحلہ مکمل، کل امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی

اسلام آباد :عام انتخابات  کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔  کل امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی۔

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کا عمل مکمل ہوگیاہے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی۔

12 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 13 جنوری کو نشانات الاٹ ہونگے اور حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں