لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

09:03 PM, 10 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا، جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد آفتاب ملنگ اور مسعود شاہ بھی مارے گئے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ 

مزیدخبریں