انتخابات سے متعلق کوئی شک و شبہات پیدا نہ کیے جائیں، ہماری جماعت کسی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی: پرویز خٹک

08:32 PM, 10 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انتخابات سے متعلق کوئی شک و شبہات پیدا نہ کیے جائیں، ہماری جماعت کسی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات سے متعلق کوئی شک و شبہات پیدا نہ کیے جائیں، ہماری جماعت کسی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ شہباز شریف نے 16 ماہ میں صرف نواز، زرداری کے کیسز ختم کیے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں الیکشن ملتوی کرنے والے؟ انتخابات التوا سے متعلق بیان انتخابات سے راہ فرار کے سوا کچھ نہیں۔

مزیدخبریں