شمالی وزیرستان میں فائرنگ، آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق

وزیرستان:شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے  آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  کے پی اسمبلی  کے لیے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں  تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد  امیدوار  ملک کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے۔

 گولیوں کی زد میں آکر ان کے ساتھ موجود دیگر 2 افراد بھی جان کی بازی ہارگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ  ملک کلیم اللہ  پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے، لاشیں سپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں