ایکواڈور میں ایمرجنسی نافذ   کردی گئی

05:28 PM, 10 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئیٹو: ایکواڈور میں ایمرجنسی نافذ   کردی گئی ہے۔ اطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں خانہ جنگی عروج پر ہے اور مختلف گینگسٹر گروپس اپنے اپنے علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ایکواڈور میں بدنام زمانہ گینگسٹر کے جیل سے فرار پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ گینگ کے سرغنہ جوز ایڈولفو کے ساتھیوں سمیت فرار ہونے کے بعد حالات بے قابو ہوگئے اور صدر ڈینیئل نوبوا کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ گئی

ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے تصادم کے خطرے پیش نظر فوج طلب کرلی اور 60 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔
ایکواڈور کے صدر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرکے جیسے ہی ٹی وی سٹیشن سے صدارتی محل کی جانب روانہ ہوگئے چند نقاب پوش مسلح گینگسٹرز نے ٹی وی سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

خیال رہے کہ بدنام زمانہ گینگسٹر جوز ایڈولفو ایکواڈور میں گویاکیل کی محفوظ ترین جیل کی سخت سیکیورٹی حصار کے ایک سیل میں  34 سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔

مزیدخبریں