غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
سورس: file

راولپنڈی: غیر شرعی نکاح  کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی. اڈیالہ جیل میں دوران سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی علالت کے باعث آج پیش نہ ہو سکیں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کی جانب سے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں فرد جرم عائد ہونا ہے لہذا کل کی تاریخ رکھ لیں جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ کل ہائیکورٹ میں بھی کیسز ہیں عدالت پیش ہونا مشکل ہوگا۔

بعدازاں کیس کی سماعت  15 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں