نیو لاہور سٹی میں  آسان اقساط  پر ڈویلپڈ  پلاٹس کے منصوبےکا افتتاح

02:38 PM, 10 Jan, 2024

لاہور  :ریل اسٹیٹ کی دنیا میں جانے پہچانے نام نیو لاہور سٹی نے رنگ روڈ کے کنارے  آسان اقساط  پر 5 مرلہ، 10 مرلہ اور  کمرشل پلاٹس مہیا کرنے کا اعلان کر دیا۔

 کارپوریٹ آفس میں منعقدہ تقریب میں انتظامیہ کی جانب سے   آسان اقساط  پر مکمل  ڈویلپڈ  پلاٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی۔

 

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مین ڈیل ہولڈر  ملاحم ایسوسی ایٹس کے سی ای او عامر رفیق گجر نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہائشی منصوبہ دیگر سوسائیٹیوں سے منفرد ثابت ہو گا۔ ہماری کوشش ہو گی کہ یہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کر سکیں۔انھوں نے کہا  رہائشیوں کو مساجد، پارکس، سکول، کمیونٹی سینٹر اور سپورٹس کمپلیکس، سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔


عامر  گجر نے کہا کہ لوگ صرف ڈاون پیمنٹ پر ہی پلاٹس کا قبضہ لے کر گھر کی تعمیر  شروع کر سکتے ہیں۔

 زیتون گروپ کےسی ای او نیو لاہور سٹی  نعیم وڑائچ پر تقریب کے شرکاء نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تکنعیم وڑائچ  نے جو وعدہ کیا پورا کیا اور تمام انوسٹر ان کے پروجیکٹ پر اعتماد رکھتے ہیں ۔

 تقریب میں  جنرل مینجر  سیلز زیتون راشد خان،   جنرل مینجر   نیو لاہور سٹی حار ث ، ہیڈ آف کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ مس صنوبر، ,اور سوسائٹی کے رجسٹرڈ ڈیلرز کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں