جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی مستعفی

02:14 PM, 10 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفیٰ دے دیا۔ 

جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے اپنا  استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا۔

جسٹس نقوی نے  استعفے میں موقف اپنایا کہ میرے لیےاپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔ 

استعفے کے متن کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض سر انجام دیے، بطور جج خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔

خیال رہے کہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جودیشل کونسل مٰیں شکایت زیر سماعت ہے۔ 

مزیدخبریں