دبئی: انٹرنینشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ قومی بلے باز بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ رینکنگ میں ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سےجاری رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کےبلے باز کین ولیمسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ پہلی اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
A number of top 10 movers in the MRF Tyres ICC Men’s Test Player Rankings
— ICC (@ICC) January 10, 2024
All the notable changes across the three formats https://t.co/wHvLj52GpT
پاکستانی ٹیم کے بلے باز و وکٹ کیپر دس درجے ترقی کے بعد مجموعی طور پر 668 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ 17 ویں پوزیشن پر آ گئے جبکہ سعود شکیل 693 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں اور کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، شاہین آفریدی 733 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہیں۔ عامر جمال 12 درجے ترقی کرنے کے بعد 432 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر آ گئے۔
باولرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔