70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری،  آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

12:32 PM, 10 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری کا معاملہ ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض سے متعلق  عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات 11 جنوری کو ہوگا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان  ہے۔

بورڈ کی جانب سے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری ہوگی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں،آئی ایم ایف سے70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

 پروگرام کے تحت آخری قسط کیلئے مذاکرات فروری کے آخری ہفتے متوقع ہے جبکہ دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی پاکستان کو فراہمی کیلئے جائزہ ہوگا۔

مزیدخبریں